ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ، بیندور اور انکولہ اسٹیشنوں پر کیا گیا ہے نیتراوتی اور کوچیولی ٹرین رکنے کا خصوصی انتظام

بھٹکل ، بیندور اور انکولہ اسٹیشنوں پر کیا گیا ہے نیتراوتی اور کوچیولی ٹرین رکنے کا خصوصی انتظام

Sun, 12 Mar 2023 18:34:29    S.O. News Service

بھٹکل 12 / مارچ (ایس او نیوز)  سدرن ریلوے اور کونکن ریلوے کارپوریشنس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  نیتراوتی ایکسپریس کو بھٹکل اسٹیشن پر اور کوچیولی ایکسپریس کو انکولہ اور بیندور اسٹیشنوں پر دو منٹ کے لئے رُکنے کا خصوصی انتظام تجرباتی بنیاد پر 6 مہینے تک کے لئے کیا گیا ہے ۔ 

    ٹرین نمبر 16345 ممبئی کُرلا - تھیرواننت پورم سینٹرل نیتراوتی ایکسپریس مانسون سے پہلے یعنی 9  جون تک رات  1.20 بجے اور مانسون کے موسم میں یعنی 11 جون سے رات 2.32  بجے بھٹکل اسٹیشن پر پہنچے گی ۔ جبکہ ممبئی جانے والی  تھیرواننت پورم - ممبئی کُرلا ٹرین نمبر 1346 مانسون سے پہلے رات 1.40 بجے اور مانسون کے دوران رات 12.44 بجے بھٹکل اسٹیشن پر پہنچے گی ۔ 

    اسی طرح ہفتہ میں دو مرتبہ چلنے والی ممبئی کُرلا - کوچیولی غریب رتھ ایکسپریس ٹرین نمبر 12201مانسون سے پہلے انکولہ اسٹیشن پر صبح 4.22 بجے اور مانسون کے موسم میں صبح 5.28 بجے  پہنچے گی اور بیندور اسٹیشن پر مانسون سے پہلے صبح 5.38 بجے اور مانسون کے دوران 7.38 بجے  پہنچے گی ۔ 
    ممبئی جاتے وقت یہ ٹرین نمبر 12202 بیندور اسٹیشن پر مانسون سے پہلے رات 10.20 بجے اور مانسون کے موسم میں رات 10.14 بجے پہنچے گی اور انکولہ اسٹیشن پر مانسون سے پہلے رات 11.26 بجے اور مانسون کے دوران رات 11.42 بجے پہنچے گی ۔ 
 


Share: